Posts

Showing posts from March, 2019

بہن کے ریپ کا الزام، تین بھائی جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل

Image
اسلام آباد: مبینہ طور پر بہن کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ ملزم میں ایک مذہبی اسکالر ہے جو آن لائن خطبات دیتا تھا، اس پر الزام ہے اس نے مدرسے میں متاثرہ لڑکی کا ریپ کیا جبکہ دیگر دو ملزمان پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی عمر 15 سال ہے جبکہ ملزمان کی عمریں 22 سے 30 کے درمیان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی گئی تھی اور اسے چپ رہنے کا کہا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: بھانجیوں سے ریپ کا جرم ثابت، پشتو گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ 5 بھائی اور 4 بہنوں پر مشتمل ہے اور وہ بنوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے وہ گولڑہ میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی بہن بھائیوں میں چھوٹی تھی اور وہ والدین کے انتقال کے بعد سے بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او گولڑہ انسپکٹر ارشد علی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل م

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کو کھڈے لائن لگانے کا منصوبہ

Image
کراچی: سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے بہترین وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ملک میں محمد عامر کے متبادل بہترین باﺅلرز کی کوئی کمی نہیں جن کو قومی ٹیم میں منتخب ہی نہیں کرنا چاہئے تھا۔ خبر پڑھیں: انڈین پریمیئر لیگ میں ایک اور انوکھا کارنامہ ، دنیا مذاق اُرانے لگی انہوں نے بائیں ہاتھ کے پیسر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے جیسے قاتلانہ باﺅلر نہیں رہے اور ان کی حالیہ کارکردگی معیار سے کہیں کمتر ہے جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی2017 کے بعد اپنی بہترین فارم میں نظر نہیں آسکے۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ 26 سالہ فاسٹ باﺅلر کی بال سوئنگ کرنے کی اہلیت ناپید ہو چکی جو ان کے انٹرنیشنل کرکٹ میں زوال کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے لہٰذا انہیں جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹیم میں منتخب ہی نہیں کرنا چاہئے تھا جہاں وہ بطور باﺅلر بری طرح فلاپ ہو گئے۔ خبر پڑھیں: ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل 20کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ملک میں لاتعداد ایسے نوجوان فاسٹ باﺅلرموجود ہیں جو جدوجہد میں مبتلا محمد عامر کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر بائیں ہاتھ کے پیسر نے جلد ہی ڈومیسٹک کرکٹ می

آفرز کے باوجود وینا ملک کا بھارت جا کر کام کرنے کا انکار

Image
لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنے کیلئے اب بھی آفرز موجود ہیں تاہم اب میں کبھی بھارت نہیں جاؤں گی۔ , وینا ملک نے کہا کہ اپنی مرضی سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا اور اپنی مرضی سے ہی بھارت میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا اب انہیں کتنی بھی بڑی پیش کش کی جائے یا انہیں سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا کہا جائے پھر بھی وہ پاکستان چھوڑ کر کام کیلئے بھارت نہیں جائیں گی۔ , انہوں نے کہا کہ کہ بھارت میں کام کے دوران انہیں دھمکیاں بھی ملتی رہیں، تاہم انہوں نے کبھی بھی دھمکیوں پر دھیان نہیں دیا تھا۔ بھارت میں کام نہ کرنے کا سب سے بڑا سبب وہاں پر پاکستانی فنکاروں کو اہمیت نہ دینا ہے۔ ,

پاک فوج کے شہید جوان کی تدفین کے دن اس کے گھر بیٹے کی ولادت

Image
بہاولنگر:(ملت آن لائن) پاک فوج کے جوان قربانیوں کی ایسی داستانیں پیش کرتے ہیں جن کی مثال ممکن نہیں، شہید جوان کی تدفین کے روز اس کے گھر بیٹے کی ولادت نے ہرآنکھ اشک بارکردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے منصبِ شہادت پر فائز ہونے والے جوان شہید عاطف سردار کی تدفین گزشتہ روز عمل میں لائی گئی ، وہ گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی تدفین کے روز ہی ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ یادرہے کہ شہید عاطف کے والد بھی پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہیں جبکہ شہید کے 2 بھائی بھی پاک فوج کا حصہ ہیں۔ شہید جوان عاطف سردار کی نماز جنازہ ڈونگہ بونگہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید عاطف سردار نے دو روز قبل دہشت گردوں کے حملے میں جنوبی وزیرستان وانا میں جام شہادت نوش کیا۔22 سالہ شہید عاطف نے 2 سال قبل آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

مارو یا مر جاو شاہینوں کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع

Image
شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخریموقع ، شاہین اور کینگروز تیسرے ون ڈے میچ کیلئے آج میدان میں اتریں گے۔ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ جنید خان اور عابد علی کو موقع ملنے کی امید ہے۔ خبر پڑھیں: یورپی پارلیمان کے مطالبہ پر فیس بک میں اہم تبدیلیاں پہلے دو میچوں میں عبرتناک شکست، تیسرا میچ ہارا تو سیریز ہاتھ سے گئی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا امکان۔ اس بار جنید خان اور عابد علی کا ہو گا امتحان۔ تیسرے ون ڈے میں شاہین اور کینگروز بدھ کو ٹکرائیں گے۔ ہیڈ کوچ ٹیم کے کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہیں۔

خوف و دہشت کا سامنا کرنے والے ٹریور بیلس اور پال فاربریس پاک سرزمین پر کرکٹ کی بحالی کیلئے پرامید

Image
کراچی / لندن(این این آئی) خوف و دہشت کا سامنا کرنے والے ٹریور بیلس اور پال فاربریس پاک سرزمین پر کھیل کی بحالی کیلئے پرامید ہیں۔فاربریس کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے دعاگو رہا، وہ کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک مشکل جگہ مگر وہاں پر اس کھیل کے حوالے سے ناقابل یقین شوق پایا جاتا ہے۔افسوسناک بات یہ ہے کہ بہت سے کرکٹرز نے اپنا پورا انٹرنیشنل کیریئر ہی اپنے ملک میں کھیلے بغیرگزار دیا، میں دوبارہ لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنا چاہتا ہوں۔ بیلس نے بھی اس حوالے سے فاربریس کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ کرکٹ دوبارہ پاکستان جائیگی۔واضح رہے کہ لاہور کے لبرٹی چوک پر دہشتگردوں نے3 مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا تھا جس کے بعد یہاں سے انٹرنیشنل کرکٹ ایسے رخصت ہوئی کہ اب 10 برس بیت چکے مگر اس کی مکمل طور پر واپسی نہیں ہوسکی ہے۔ جس بس کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا اس میں انگلینڈ کے موجودہ ہیڈ اور نائب کوچز ٹریوربیلس اور پال فاربریس بھی موجود تھے جوکہ اس وقت یہی ذمہ داری سری لنکن ٹیم کے ساتھ ادا کررہے تھے۔ فاربریس کا کہنا ہے کہ میں اپنے سن گلا

پاکستان کو بلاتے کیوں ہو جب پابندی لگانی ہوتی ہے

Image
معروف بھارتی گلوکار سونونگم نے بھارتی فلم انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی فنکاروں کو بلاتے کیوں ہیں جب اُن پر پابندی لگانی ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک بھارتی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالےسے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر پاکستانی فنکاروں پر پابندی ہی لگانی ہے تو انہیں یہاں کام کرنے کے لیے بلایا ہی کیوں جاتاہے۔ سونو نگم نےبھارتی فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا کہ ہم خود اُنہیں بلاتے ہیں اور پھر خود ہی ان پر پابندی لگادیتے ہیں، آخر ہم بچوں کی طرح اپنے فیصلے کیوں بدل لیتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے سے پاک بھارت کشیدگی اور مسائل حل نہیں ہو سکتےجبکہ انہوں نے تنقیدی انداز میں یہ بھی کہاکہ میرا خیال ہے کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کوروکنے کی ذمہ دار ہماری بھارتی فلم انڈسٹری کی ہے۔ دوسری جانب سونونگم نےعوام سے اپیل کی کہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی رہنما کو ذات پات اورمذہب کے نام پر ووٹ نہ دیں بلکہ انہیں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کریں۔ واضح رہے کہ

فلم کے پریمیئر پر پرینکا چوپڑا کے ہاٹ اوتار نے اڑائے ہوش، تصویریں دیکھیں

Image
پرینکا چوپڑا شادی کے بعد اور بھی خوبصورت اور بولڈ ہو گئی ہیں۔ اس کا نظارہ کل دیکھنے کو ملا جب  پرینکا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ ایک ہالی ووڈ فلم کے پریمیئرپر پہنچیں۔ فلورل ڈریس جس کا رنگ گولڈن براؤن اور اوپر پنک تھا، پرینکا نے پہن رکھی تھی۔ جس کا انداز بیحد نرالا تھا، پرینکا اس ڈریس میں بیحد خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ ان کے ساتھ ان کےشوہر نک جونس بھی تھے جنہوں نے گرین کلر کے بریزر کے اندر ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ بالی ووڈ سے لیکر ہالی ووڈ تک پاور کپل بن چکے نک جونس کا سب سے لیٹسٹ انداز دیکھئے اوپر تصویرو ں میں۔

سر پر کیمرہ مارنے والے کیمرہ مین کے ساتھ مریم نواز نے کیا سلوک کیا؟

Image
لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو جناح ہسپتال میں دھکم پیل کے دوران کیمرہ لگا تو انہوں نے اس سے درگزر کرکے اعلیٰ ظرفی کی بہترین مثال قائم کردی۔  جناح ہسپتال لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مریم نواز نے کیمرہ سر پر لگنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کوئی جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا، کیمرہ مین میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے فیصلے کے حوالے سے کیا کہیں گی؟۔ مریم نواز نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے،انشاءاللہ فتح کا وقت آگیا ہے اور اچھا وقت بھی جلد آجائے گا، وقت گزر جاتا ہے، سچ سامنے آتا ہے۔ مریم نواز نے کہا نواز شریف کی صحت کی بہتری کیلئے دعا کریں ۔

پلاسٹک لنچ بوکس بچوں کے لیے جان لیوا ہو سکتے ہیں

Image
اسکول جانے والے بچوں میں پلاسٹک لنچ باکس کا استعمال ان کی صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ مائیں بچوں کو اسکول کیلئے پلاسٹک کے بنے لنچ باکس، المونیم فوائل یا پلاسٹک ریپ( جو عموماً پراٹھا لپیٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے) میں کھانے کی چیزیں رکھ کر دیتی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک اور ایلومینیم بچوں کے ہارمونز پر اثر انداز ہوتا ہے اور جسم کو ضروری معدنیات سےبھی محروم کردیتا ہے لہذا اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے پلاسٹک اور ایلومینیم کے متبادل میں اسٹیل کے لنچ باکس کے استعمال پر زور دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ پلاسٹک کسی بھی گرم کھانے کی چیز پر اثر انداز ہو کر زہریلے کیمیکلز کا باعث بنتے ہیں ۔ اس کے بر عکس ایسے لنچ باکسس کا استعمال جو پلاسٹک سے پاک ہو ں اور خاص کر اسٹیل کے بنے ہوں ، بچے کی صحت پر مثبت اثر رکھتے ہیں۔ اسی طرح پلاسٹک کی بوتلوں کو بھی زیرِاستعمال لانے سے منع کیا گیاہےاور ان کی جگہ تانبےاور اسٹیل کی بوتل کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔

بیلجیئم میں حلال فوڈز پر پابندی

Image
یورپ کے ملک بیلجیئم کے ایک علاقے میں حلال اور کوشر ذبیحے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اسے بے ہوش کرنا لازمی ہے۔ ملک کا شمالی علاقہ فلینڈرز وہ پہلی جگہ ہے کہ جہاں یہ پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ستمبر سے یہ والونیا میں بھی لگائی جائے گی۔ جب یہ پابندی تجویز کی گئی تھی تو یورپی یہودی کانگریس نے اسے "نازی قبضے کے بعد یہودیوں کے مذہبی حقوق پر سب سے بڑا حملہ" قرار دیا تھا۔ مسلمانوں کے حلال اور یہودیوں کے کوشر دونوں طریقوں میں جانور کو ذبح کرکے اس کا خون بہنے دیا جاتا ہے۔ اب نئے قانون کے تحت جانور کو ذبح کرنے سے قبل اسے بجلی سے بے ہوش کرنا ضروری ہے جو جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے مطابق حلال اور کوشر سے زیادہ محفوظ طریقہ ہے۔ ملک کی مسلم اور یہودی برادریوں نے اس قانون پر سخت ناگواری ظاہر کی ہے اور اسے یورپی یونین کے آزادئ مذہب کے قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ سوئیڈن، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ اور نیوزی لینڈ میں پہلے ہی بغیر بے ہوش کیے جانور کو ذبح کرنے پر پابندی ہے۔

فوڈ پوائرننگ جیسے مرض کا باعث بنے والی نمبر ون غذا

Image
اگر لوگوں سے ان کی پسندیدہ غذا کے بارے میں سوال کیا جائے تو اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ ان کے مرغوب پکوان میں ایک جز مشترک ہوگا اور وہ ہے چکن، کیونکہ یہ سفید گوشت دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے۔ اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اسے پکانا بہت آسان ہوتا ہے جبکہ پکوانوں کا تنوع اتنا زیادہ ہے کہ بس۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت کی پسندیدہ غذاؤں میں چکن کی موجودگی ضرور ہوتی ہے۔ اسی طرح پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ بہت کم چربی اسے سرخ گوشت کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش انتخاب بنادیتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ فوڈ پوائزننگ کا شکار کردینے والی نمبرون غذا بھی ہے کم از کم امریکی محکمہ صحت سی ڈی سی کے اعدادوشمار تو یہی بتاتے ہیں۔ فوڈ پوائزننگ یا قے اور اسہال اکثر ناقص غذا کے استعمال کے نتیجے میں لوگوں کو شکار بناتے ہیں ۔ درحقیقت یہ زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والا مرض ہے جس سے بچنا بہت آسان ہوتا ہے یعنی محفوظ غذا کا انتخاب اور چکن کو کھانے سے بھی آپ کو کوئی نہیں روکتا مگر کچھ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ جیسے بازار میں چکن خریدنے کے بعد کبھی بھی اسے دیگر غذ

میرا بھی ”جنسی استحصال ہوا ،جو بڑا تکلیف دہ تھا ،بھارتی فلموں کی بڑی اداکارہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جائیں

Image
اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹو مہم زوروں پر ہے اور اب تک کئی پردہ نشینوں کے نقاب الٹ چکے ہیں۔ کئی اداکاراؤں نے خود کے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے بارے میں بات کی ہے جس میں ایک نیا اضافہ بالی ووڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کا بھی بالی ووڈ میں جنسی استحصال ہوا ہے لیکن وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی کی کوئی بھی ایسی بات لوگوں کے سامنے نہیں لانا چاہتیں بلکہ خود ہی اپنے طریقے سے ان معاملات سے نمٹیں گی۔انہوں نے می ٹو مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرے میں بھی جنسی استحصال جیسے مسائل پر بات کرنا شروع ہوگئی ہے جو کہ اچھی پیشرفت ہے، اس مہم کی وجہ سے اب لوگ ایسا کچھ کرنے سے ڈرنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ بالی ووڈ میں می ٹو مہم کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا جب اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

مرد زیادہ ذہین ہوتے ہیں یا عورت؟؟ سائنس نے مشکل آسان کر دی

Image
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) مرد اپنے آپ کو کتنا ہی ذہین کیوں نہ سمجھیں لیکن سائنس نے ثابت کردیا ہے کہ خواتین کا دماغ مردوں سے زیادہ تیز ہوتا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین مردوں سے زیادہ فعال دماغ رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ مردوں سے زیادہ ڈپریشن، اینزائٹی اور ذہنی امراض کا شکار ہوتی ہیں، اس تحقیق کے لیے چھیالیس ہزار مرد و خواتین کے دماغوں کا اسکین کیا گیا۔مختلف مشقوں کے ذریعے معلوم ہوا کہ خواتین کے دماغ کے وہ حصے مردوں سے زیادہ فعال ہوتے ہیں جو جذبات پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جذبات کے اظہار کے معاملے میں آگے ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے دماغ کے ان حصوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ حصے بہتر کام کرتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ان مخصوص حصوں کے برعکس دیگر دوسرے حصے مردوں میں زیادہ فعال پائے گئے جبکہ دماغ کے کچھ حصے ایسے تھے جو مرد و خواتین میں یکساں طور پر کام کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ہالینڈ میں "ایراسمس" یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں 900 کے قریب مردوں اور خواتین کا ایم

گرم چائے پینا جان لیوا مرص کا باعث

Image
چائے کے شائقین زیادہ تر افراد گرما گرم چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں کیوں کہ ان کے مطابق نیم گرم یا ٹھنڈی چائے میں وہ ذائقہ نہیں ہوتا جو گرم چائے میں ہوتا ہے۔ اگرچہ عالمی ادارہ صحت بھی گرما گرم چائے یا دیگر مشروب پینے سے روک چکا ہے اور ماضی میں ہونے والی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آچکی تھی کہ تیز گرم چائے صحت کے لیے نقصان کار ہوتی ہے۔ تاہم اب امریکی ماہرین کی جانب سے ایران میں کی جانے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تیز گرم چائے جان لیوا مرض یعنی گلے یا غذائی نالی کی کینسر کا باعث بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 40 سے 75 سال افراد کی جانب سے تیز گرم اور نیم گرم چائی پیے جانے کے نتائج کو 2004 سے 2017 تک مانیٹر کیا اور بعد ازاں رضاکاروں کی صحت کا جائزہ لیا۔ جائزے کے نتائج سے معلوم پتہ چلا کہ جو افراد ابلتی ہوئی تیز گرم چائے پینے کے عادی ہیں ان میں غذائی نالی اور خصوصی طور پر گلے کی کینسر کے امکانات عام افراد یا پھر نیم گرم چائے پینے والے افراد کے مقابلے 90 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی تحقیق سے قبل بھی یہ بات سامنے آ چکی تھی کہ گرم چائے کینسر کا باعث

وزیراعظم عمران خان کا 50 لاکھ گھروں کو تعمیر کرنے کا اعلان

Image
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ہاؤسنگ اسکیم اپریل میں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی ہاؤسنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں 50 لاکھ گھر بنانے کے لیے افرا اسٹرکچر موجود نہیں ہے، اور اس میں جو مشکلات ہیں انہیں ختم کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی حکومت کے پاس لوگوں کو قرضہ دینے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ، اس کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نئے قوانین بنانے کے لیے حکومت کی مدد کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک مرتبہ اگر 50 لاکھ تعمیر کرنے کا کام شروع ہوگیا تو ہر گزرتے سال کے ساتھ اس میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے کا آغاز پہلے بھی کر سکتے تھے، تاہم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جب تک ہم اس کے لیے بھرپور تیار نہیں ہوں گے تب تک اس منصوبے کو شروع نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپریل 2019 میں اس منصوبے کا آغاز کردیا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے 50 لاکھ گھروں کی اس اسکیم میں نجی سیکٹر بھی شامل ہو اور نئے لوگ اپنی کمپنیوں کے ساتھ سامنے آئیں۔ م

کیا جمائما ابھی بھی عمران خان سے محبت کرتی ہے؟؟؟

Image
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ان سے پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے۔ تاہم اب بھی ان کے مداح ان کی جوڑی اور محبت سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔ جمائما خان اور عمران خان نے 1995 میں پیار کی شادی کی تھی اور دونوں کو 2 بیٹے سلیمان اور قاسم بھی ہیں جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق کے بعد اگرچہ عمران خان نے 2015 میں ٹی وی میزبان اور صحافی ریحام خان سے شادی کی تھی۔ دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: ایکسپریس ڈاٹ کو تاہم یہ شادی بھی محض 10 ماہ کے اندر طلاق پر ختم ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: جمائما اور عمران خان اب بھی اچھے دوست؟ عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے فروری 20188 میں وزیر اعظم بننے سے چند ماہ قبل کی تھی۔ سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد کی جانے والی دوسری 2 شادیوں کے وقت بھی جمائما گولڈ اسمتھ نے انہیں مبارک باد دی تھی۔ اور دونوں کے درمیان بچوں کی وجہ سے اچھے تعلقات بھی رہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی تھی جب کہ دیگر کام

ہاں یا ناں؛ عاصم اظہر اداکارہ ہانیہ عامر کے جواب کے منطزر

Image
پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی قربتوں کے چرچے فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) میں ریمپ واک کے بعد سے زبان زد عام ہیں اور اب ایسے میں گلوکار نے خود ہی پہلی مرتبہ اپنے تعلق کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔  گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو پر انٹرویو دیا جس میں ان سے ہانیہ عامر کے حوالے سے سوال کیا گیا۔  عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرا دل تیزی سے دھڑک رہا ہے، میرا نہیں خیال کہ میں اس حالت میں ہوں کہ اس کا جواب بہت معمولی دے سکوں‘۔  انہوں نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہانیہ وہ لڑکی ہے جو میری زندگی میں مثبت تبدیلی لائی، اس کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے، ہم ہمیشہ ہنستے رہتے ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہوتی ہے جب کوئی واقعی میں آپ کو سپورٹ کرے چاہے آپ جو بھی کریں‘۔  عاصم اظہر کا اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، ہاں ہو یا نہ، میں ان کی رضامندی چاہوں گا، میں کچھ بھی خود سے نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے نہیں معلوم‘۔  عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ہانیہ کے ساتھ تصا

مشہور گلو کار عارف لو ہار کو امریکی پو لیس نے پا سپورٹ دیکھتے ہی کہا ں کہ کیا تم اسی ملک سے ہو جہا ں عمران خان رہتا ہے ؟میر ے بتا تے ہی انہو ں نے میرے سا تھ کیا سلو ک کیا ، جانئے

Image
مشہور گلو کار عارف لو ہار کو امریکی پو لیس نے پا سپورٹ دیکھتے ہی کہا ں کہ کیا تم اسی ملک سے ہو جہا ں عمران خان رہتا ہے ؟میر ے بتا تے ہی انہو ں نے میرے سا تھ کیا سلو ک کیا ، جانئے , لاہور( نیوز ڈیسک) معروف گلوکار عارف لوہار کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کے ساتھ سفر بھی کیا ہے ، میں نے کبھی بھی عمران خان کے بارے میں نہیں سوچا مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ یہ انسان بہت اچھا ہے اور میں انکے رویے سے بہت متاثر ہوا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن نور نے پوچھا کہ کہ آپ نے , کبھی سوچا تھا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے، میں نے یہ تو نہیں سوچا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم بنے گے، کبھی اس نظریے سے عمران خان کو نہیں دیکھا تھا ، پوری دنیا میں عمران خان کا نام ہے، میں جب پہلی مرتبہ امریکہ گیا تو وہاں سے میں نے کینیڈا جانا تھا، میرا یہ سفر بائی روڈ تھا ، وہاں پر بارڈر پر میرا پاسپورٹ پکڑ کر مجھ سے دو باتوں کے بارے میں پوچھا گیا ، میرا پاسپورٹ پکڑ کر انہوں نے کہا کہ تم اس ملک سے آئے ہو جہاں سے نصرت خان اور عمران خان کا تعلق ہے، یہ وہی بات آجتی ہے کہ کسی

پوری شوبز انڈسٹری مہوش حیات کے ساتھ ہے

Image
نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ابھی تمغہ امتیاز کے تنازع سے باہر نکلی نہیں تھیں کہ ایک اور تنازع کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ مہوش حیات کو جب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔ تاہم مہوش حیات کو خود پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے تنقید کرنیو الوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بناکرآپ کو شرم آنی چاہئے۔  تاہم مہوش حیات کو یہ تنقید اس وقت الٹی پڑگئی جب پاکستانی اینکر عامر لیاقت حسین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھادیا۔ عامر لیاقت نے مہوش حیات کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘میں میری رضامندی کے بغیر میرے کردار کو بالکل غلط انداز میں پیش کیاگیا اور مجھے بدنام کیاگیا آپ کی پوری فلم میرے ہی ارد گرد گھوم رہی تھی۔ بطور فنکارہ نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ آپ اس بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں لہٰذا مجھے آپ پ

اگر بھنڈی کا سالن پسند نہیں ہے تو کرکری بھنڈی بنا لیں

Image
بھنڈی کی سبزی کچھ لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں تو کئی اسے زیادہ پسند نہیں کرتے۔ ہر گھر میں بھنڈی الگ انداز میں تیار کی جاتی ہے، کچھ لوگوں کو بھنڈی کا سالن پسند ہوتا ہے تو کوئی سوکھی سبزی کے طور پر کھانا پسند کرتا ہے۔ کسی کو کرکری بھنڈی کی سبزی بسند آتی ہے تو کوئی موٹی موٹی کٹی ہوئی بھنڈی کی سبزی پسند کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھنڈی کھانا عادت بنانا صحت کے لیے فائدہ مند لیکن اگر آپ اس عام سبزی کو نہ ہی سالن کے طور پر اور نہ ہی سوکھی سبزی کے طور پر کھانا چاہتے ہیں تو یہاں بھنڈی بنانے کی ایک نہایت آسان ترکیب بتائی جارہی ہے۔ اس ترکیب کو آزماتے ہوئے اپنے گھر میں کرکری بھنڈی ضرور بنائیں۔ اجزاء: بھنڈی - 250 گرام سرخ مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ گرم مصالحہ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر - ¼ چائے کا چمچ نمک - حسب ذائقہ دھنیہ پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ بیسن - ڈھائی کھانے کا چمچ تیل - تلنے کے لیے ترکیب: بھنڈی کو دھو کر سکھا لیں اور ایک ایک کو چار پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پیالے میں بھنڈی، سرخ مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی پاؤڈر، نمک اور دھنیہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور

وزیراعظم کے ریمارکس پر افغانستان نے آپنا سفیر واپس بلا لیا

Image
وزیر اعظم کا کابل کو نگراں حکومت تشکیل دینے کی تجویز کو افغانستان نے ’غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکسپریس ٹربیون میں شائع ہونے والے وزیر اعظم عمران خان کے ریمارکس میں کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں نگراں حکومت کے قیام سے امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں مزید بہتری آئے گی کیونکہ طالبان نے موجودہ حکومت سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: متنازع بیان پر افغان مشیر کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا امکان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت امن مرحلے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور اس بات پر زور دے رہی ہے کہ طالبان کو ان سے بات کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغان حکومت کے اعتراضات کے پیش نظر طالبان رہنماؤں سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان سبغط اللہ احمدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے پاکستان کے ڈپٹی سفیر کو وزیر اعظم کے ’غیر ذمہ دارا

پوری زندگی کچھ نہ کرنے کی نوکری تنخواہ 3 لاکھ روپے

Image
کولون جرمنی: اگر آپ کو کوئی کام نہ کرنے کی ملازمت دی جائے اور اس کی تنخواہ بھی اچھی خاصی ہو اور ملازمت کا دورانیہ عمر بھر کا ہو تو آپ کیا کریں گے؟ دیگر افراد کی طرح آپ کا جواب بھی اثبات میں ہوسکتا ہے کیونکہ سویڈن حکومت نے یہ تجربہ کیا ہے جس کے لیے ایک خوش نصیب فرد کا انتخاب کیا جائے گا جو کسی ذمے داری کے بغیر ملازمت کرے گا۔ اس کے لیے ییتے بوری میں زیرِ تعمیر ریلوے اسٹیشن جانا ہوگا۔ وہاں روزانہ گھڑیال کو ضرب لگانا ہوگی جس سے اوپر لگی فلورسنٹ لائٹیں روشن ہوجائیں گی جس سے لوگ جان لیں گے کہ اس بے کار شخص نے کوئی کام کیا ہے۔ اس کے بعد ملازم کو حق ہے کہ وہ کہیں بھی چلا جائے، اس کے بعد ڈیوٹی کے اوقات ختم کرنے کے لیے دوبارہ گھڑیال کو ضرب لگانی ہوگی جس سے اوپر لگی روشنی بند ہوجائے گی۔ اس دوران ملازم کو اسٹیشن پر رکے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں اور وہ کلاک اسٹارٹ یا بند کرکے کہیں بھی جاسکتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ نوکری پوری زندگی کے لیے ہے اور آپ کو کوئی نہیں نکالے گا۔ بے کام کی اس نوکری کی تنخواہ بھی کم نہیں یعنی ہر ماہ 2320 ڈالر کی رقم دی جائے گی جو سوا تین لاکھ روپے بنتی ہے۔ ساتھ ہی چھٹ

پاکستان کی وہ جگہ جہاں لڑکے مردوں سے محفوظ نہیں

Image
کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بعض علاقوں کے متعلق آپ یہ تو سنتے رہتے ہوں گے کہ وہاں خواتین زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور مردوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ پاکستان میں ایک گا?ں ایسا ہے جہاں لڑکے مردوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ بلوچستان کے ضلع ہرنئی کا گا?ں شاہراگ ہے جہاں 300سے 400کے قریب کوئلے کی کانیں ہیں اور ان کانوں پر 30ہزار سے زائد مرد کام کرتے ہیں۔ ان کانوں پر لڑکے بھی کام کرتے ہیں۔

بھارت کا سیٹلائٹ گرا کر چوتھی خلائی طاقت بننے کا دعویٰ

Image
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت نے میزائل ٹیسٹ کے دوران نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد وہ عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انتخابات سے چند ہفتوں قبل ہی نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’بھارتی سائنسدانوں نے نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو مار گرایا ہے‘۔ 2016 کے بعد ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اپنے پہلے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ بھارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے‘۔ مزید پڑھیں: بھارت 2022 تک پہلا انسان بردار خلائی مشن بھیجنے کا خواہشمند ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت نئے اپنا نام خلائی سپر پاورز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور اب تک یہ کام بھارت کے علاوہ صرف 3 ممالک کرسکی ہیں‘۔ سیٹلائٹ مدار میں 300 کلومیٹر پر تھا جب اسے تباہ کیا گیا۔ نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ’یہ مشن انتہائی پر امن تھا اور اس کا مقصد جنگ کی فضا پیدا کرنا نہیں تھا‘۔ دوسری جانب سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خلا میں اسلحے کی دوڑ روکنے کی مکمل حمایت کرت

موبائل-فون کی تیز روشنی کی وجہ سے آنکھ میں 500 سوراخ

Image
تائیوان: تائیوان کی ایک خاتون نے جب اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا تو معلوم ہوا کہ ان کی آنکھ کے پردے (قرنئے) میں سینکڑوں باریک سوراخ ہوچکے ہیں جن سے ان کی بصارت کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ تائیوان کی خاتون مسلسل دو برس سے اپنا اسمارٹ فون مکمل روشنی کے ساتھ استعمال کررہی تھیں اور عموماً وہ الٹی آنکھ سے ہی دن رات دفتری امور کی تفصیلات اور دیگر ویڈیوز دیکھ رہی تھیں۔ اس کے نتیجے میں ان کی آنکھ میں 500 کے قریب باریک سوراخ ہوچکے ہیں۔ 25 سالہ نامعلوم خاتون سیکریٹری کی ملازمت کرتی ہیں اور انہیں بار بار اپنا فون دیکھنا پڑتا ہے۔ دن کی روشنی میں وہ اسکرین کی روشنی کو آخری حد تک رکھنے کی عادی ہوگئیں۔ اس کے بعد وہ پورا دن اسی سیٹنگ کے ساتھ فون استعمال کرتی رہیں۔ قریباً دو سال بعد ایک صبح ان کی آنکھ میں تکلیف، سرخی اور بصارت میں دھندلاہٹ دیکھی گئی۔ انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی بجائے آنکھوں کی خشکی دورکرنے کے ڈراپس استعمال کئے۔ اگلے کچھ ماہ تک ان کی آنکھیں مزید خراب ہوگئیں۔ بعد ازاں پنگ تونگ فائینگ یونیورسٹی کے ماہر چشم ڈاکٹر ہونگ کائی تِنگ نے ان کا معائنہ کیا تو آنکھوں میں خون کی رگیں

فرح خان کا سلمان خان اور جیکی شروف کے متعلق اہم انکشافات

Image
بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نےسلما ن خان اور جیکی شروف کے بارے میں حیرت انگیر اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ بھار تی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے اداکارہ شلپا شیٹی کے ڈانس شو ’سپر ڈانسر چپٹر 3‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور جیکی شروف کو ’ڈانس‘ سیکھانا انتہائی مشکل کام تھا۔ ڈانس شو کے دوران فرح خان نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں وہ ایک فلم بنا رہی تھیں جس میں بالی ووڈ اداکار جیکی شروف مرکزی کردار ادا کررہے تھے اور انہیں جیکی شروف کو گانے کے اسٹیپ سکھانے تھے۔ فرح خان نے کہا کہ جیکی شروف کو ڈانس سکھانا اُن کے لیے نہایت مشکل ہوگیا تھا کیونکہ جیکی شروف نے صاف کہہ دیا تھا کہ ’یا تو وہ گانے کی لپ سنگ کرسکتے ہیں یا ڈانس، دونوں کام وہ ایک ساتھ نہیں کرسکتے۔‘ سلمان خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے فرح خان نے مزید بتایا کہ 1989ء میں سلمان خان کو فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا اور اُس فلم میں سلمان کو ڈانس سکھانے نے انہیں رونے پر مجبور کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے آغاز میں

دیپیکا اور رنویر سنگ والدین بن گئے

Image
بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون والدین بن گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی لندن روانگی کے موقع پر دپیکا اور رنویر سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے دونوں اداکاروں کو اپنا والدین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون کی ائیرپورٹ پر رنویراور دپیکاسے ملاقات ہوئی تھی جہاں انہوں نے ایک ساتھ ویڈیوبھی بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی جاچکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون نے مزاحیہ انداز میںاس خوبصورت جوڑے سےمتعلق کہا کہ’ انہوں نے مجھےگود لے لیاہےاور اب یہ میرے نئے والدین ہیں‘۔ جس پر دپیکا نے شرارت بھرے انداز میں کہا کہ ہم نے اپنے بچے کا بھرپور خیال رکھا ہےاور یہ یقینی بنایا ہےکہ وہ ٹھیک سے کھائے پیےاور سوئے ‘۔ واضح رہے کہ بالی ووڈکی یہ خوبصورت جوڑی گذشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہے۔

دانتوں پر ایسے نشانات اس مرص کی نشانی ہو سکتی ہے

Image
امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق آپ کا منہ آپ کی صحت کی کھڑکی ہوتا ہے۔ جیسے مسوڑوں کے امراض اور دل کے مسائل، منہ کی ناقص صحت اور الزائمر کے درمیان تعلق موجود ہے مگر اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دانتوں کی رنگت اڑ جانا نظام ہاضمہ کے سنگین مرض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔ مرض شکم دنیا بھر کے ایک فیصد افراد کو لاحق ہوتا ہے اور یہ ایسا آٹو امیون مرض ہے جس کے شکار افراد گندم اور جو میں موجود ایک پروٹین گلوٹین کو برداشت نہیں کرپاتے، جس پر قوت مدافعت حرکت میں آجاتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہ ردعمل چھوٹی آنت میں معدے کی ساخت کو تباہ کرسکتا ہے اور جسم کے لیے اہم غذائی اجزا جیسے کیلشیئم جذب کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ کیلشیئم کے جذب نہ ہونے پر دانتوں کی سطح عجیب رنگت کی ہوجاتی ہے جیسے سفید، زرد یا بھورے دھبے دانتوں پر نمودار ہوجاتے ہیں۔ مرض شکم کے شکار 40 سے 50 فیصد افراد میں یہ علامت سامنے آتی ہے اور ماہرین طب فی الحال اس کی اصل وجہ پر متفق نہیں مگر یہ خیال کیا جاتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب جسم کیلشیئم جذب کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے۔ تو دانتوں پر اگر سفید یا کسی رنگ کے دھبے بغیر کسی وجہ کے ابھر آئیں تو ڈاکٹر س

مودی کی عقل ٹھکانے آگئ... حماد پاکستان مخالف بات پہ

Image
نیو دہلی ( 92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی عقل ٹھکانے آگئی ، پاکستان مخالف بات کرنے سے پہلے سوچنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے لگے ۔ , سابق فوجیوں کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کیخلاف بات کرنے سے اجتناب کیا اور صرف کانگریس کو نشانے پر رکھا اور امن کی باتیں کرتے رہے۔ , پاکستان سے جنگ کو الیکشن کا ہتھیار بنانے والامودی سدھر گیا ، بھارتی وزیراعظم کی بڑی بڑی بڑھکیں دھول بن کر اڑ گئیں ۔ , ڈی جی آئی ایس پی آر کے منہ توڑ جواب سے مودی کی جنگی جنونیت تھم گئی اور میجر جنرل آصف غفور کے ’’سرپرائز دیں گے ‘‘ کے بیان پر مودی نے سرپرائز سے بچنا شروع کر دیا۔

شمالی کوریا نہیں.. پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے

Image
نیو یارک (92 نیوز) پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے دہانے پر ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ کا چھڑنا عین ممکن ہے، کشمیرکےمستقبل کا فیصلہ کیے بغیرخوفناک صورتحال کا سامنا رہےگا۔ , امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریہ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ اخبارنے مودی کی بغض پاکستان کی آڑ میں سیاست چمکانے کی کوششوں کو بھی بے نقاب کردیا اورلکھاکہ مودی کوکشیدگی کم موقع ملا مگروہ الیکشن میں کامیابی کیلئے ہندو قوم پرستی کا سہارالے رہےہیں۔ جبکہ عمران خان کا بھارتی پائلٹ کےواپس بھجوانے کوسراہا گیا۔ , دونوں ممالک میں جوہری تناؤ کا خدشہ ہےاوراگرایسا ہواتوممکن ہے پاکستان اوربھارت کےدرمیان اگلی محاذآرائی آسانی سےختم نہ ہو، اخبار نے مودی کی سیاسی سیاہ کاریوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا، مودی کوموقع ملاکہ وہ کشیدگی ختم کریں مگر انہوں نےدوسری بار وزیراعظم بننے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دے کرہندو قوم پرستی کو بڑھاوا دیا۔ ,

بھارتی وزیر اعظم مسئلہ کشمیر حل کرنے کی

Image
, نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی وزیراعظم مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئے۔ , پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی میڈیا حقائق جاننے کی بجائے مودی اور بی جے پی کے انتہا پسند رہنما گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب بات چیت کا وقت گزر گیا۔ , نفرت کی دلدل میں پھنسا بھارتی میڈیا پلوامہ واقعے کی آڑ میں مسلسل حقائق مسخ کر رہا ہے اور ایسی نفرت پھیلا رہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان مخالف کوئی ایسا اقدام کرے جس سے پورا خطہ بے چینی کی لپیٹ میں آجائے۔ , پلوامہ واقعہ تو اب بی جے پی کی بھارت میں ختم ہوتی سیاست کے لئے جیسے امید کی کرن بن گیا۔ نریندر مودی نے بھارتی عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے پلوامہ واقعے پر سیاست شروع کر دی۔

کانوں کی صفائی کے لیے یہ سلائی کبھی بھی استعمال نہ کریں

Image
اگر آپ کانوں کی صفائی کے لیے کاٹن سواب یا روئی کی سلائی کا استعمال کرتے ہیں تو اس عادت کو ترک کردینا ہی بہتر ہے کیونکہ یہ فائدے کی بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے کانوں کی صفائی کے لیے روئی کی ان سلائیوں کا استعمال کیا تو اسے جان لیوا انفیکشن ہوگیا جو نہ صرف سماعت کو متاثر کرنے کا باعث بننا بلکہ وہ دماغی تک پھیل گیا۔ اس 31 سالہ شخص کو اس مسئلے کا سامنا اس وقت ہوا جب اس سلائی سے روئی اس کے کان کے پردے میں پھنس گئی۔ اگرچہ کچھ مقدار میں روئی کا کان میں رہ جانا بظاہر بے ضرر لگتا ہے مگر اس معاملے میں یہ تباہ کن ثابت ہوا کیونکہ اسے شدید بیکٹریل انفیکشن کا سامنا ہوا جو کان کے پردے سے پھیل کر کھوپڑی تک پہنچا اور پھر دماغ تک جاپہنچا۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کرکے روئی کو نکالا اور مریض کو ایک ہفتے تک ہسپتال میں گزارنا پڑا جبکہ 2 ماہ کے لیے ادویات کے کورس سے بھی گزرنا پڑا جس کے بعد اب سے سننے یا سوچنے کے مسائل کا سامنا نہیں۔ اس سے قبل بھی ایک طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کان صاف کرنے والی یہ سلائی استعمال کرنا درحقیقت بڑی غلطی ہے، کیونکہ کان میں جمع

شین واٹسن اکیلے نہیں بلکہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے، میچ ختم ہونے کے بعد سب کیا کرتے رہے؟ تصویر نے سوشل میڈیا ...

Image
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا رنگا رنگ میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کیساتھ اختتام پذیر ہوا جس نے فائنل میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ ضرور پڑھیں: سانحہ نیوزی لینڈ، شہدا ء کی مسجد حرام اور مسجد نبوی میں غائبانہ نماز جنازہ پی ایس ایل کے 8 میچ کھیلنے کیلئے کئی نامور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن سب کی توجہ کا مرکز رہے جو گزشتہ دو سال انکار کے اس مرتبہ پاکستان آنے پر رضامند ہوئے تھے۔ شین واٹسن کو پاکستانیوں نے سر آنکھوں پر بٹھایا اور انہیں خوب پیار دینے کے علاوہ پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا مگر یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ شین واٹس اکیلے نہیں بلکہ اپنی اہلیہ اور بچوں کیساتھ پاکستان آئے تھے۔

جو توند کی چربی سے پریشان ہیں ان کے لیے دو عام چیزیں

Image
توند میں چربی کا ذخیرہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف دیکھنے میں شخصیت کو بدنما بناتا ہے بلکہ اس کی موجودگی اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ چھپانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔ تاہم اگر آپ توند کی چربی کو چند دنوں میں گھلانا چاہتے ہیں تو فکرمند مت ہوں۔ درحقیقت کچن میں موجود 2 عام چیزوں کا جادوئی امتزاج اس مسئلے کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور یہ 2 چیزیں دارچینی اور شہد ہیں۔ ان دونوں کو ملائین اور سونے سے قبل پی لیں، جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور توند کی چربی پگھلنے کے عمل تیز ہوجاتا ہے۔ شہد اور دارچینی کا امتزاج میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ کیلوریز جلتی ہیں، اسی طرح یہ امتزاج بے وقت کھانے کی خواہش ختم کرکے بھی موٹاپے کا باعث بننے والی غذاﺅں سے دور رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں جہاز تباہ ہو نے کی بد دوا دینے والا مسافر آف لوڈ

Image
اسلام آباد (صباح نیوز) عام طور پر پرواز پر روانہ ہونے سے قبل دعا کی جاتی ہے کہ خیریت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ لیکن اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس کے برعکس دیکھا گیا جہاں مسافر نے بددعا کی جس کے بعد اسے جہاز سے اتار دیا گیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ذرائع کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسٹریلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہوکر اپنی نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔ مزید بتایا گیا کہ مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا جس سے جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا، تاہم پائلٹ نے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے اتار دیا۔

ملک میں اب تیل اور گیس کا بحران نہیں رہے گا ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Image
ملک میں اب تیل اور گیس کا بحران نہیں رہے گا ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی , اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پٹرولیم سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اہم اجلاس، ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کے لئے موجودہ قوانین اور انتظامی اصلاحات پر غور کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پٹرولیم سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت , کے لئے موجودہ قوانین اور انتظامی اصلاحات پر غور کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کی تیل و گیس دریافت سے وابستہ لوکل کمپنیوں کوایکسپلوریشن کے سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ہدایت۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کی پٹرولیم ڈویژن کو تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنیوالی غیر ملکی کمپنیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وزارت سے منظوریوں کے عمل کو کم سے کم جبکہ غیر ضروری طوالت اور سرخ فیتے کے خاتمے کے لئے تمام عمل کو ڈیجیٹل کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ضروری منظوری کے لئے ایک مخصوص معیاد میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ تیل و گیس کے ک

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا

Image
سونے کی قیمتوں میں مزید اور ہوشربا اضافہ ہو گیا , کراچی : سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافہ، 150 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن 150 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد فی تولہ سونا 68 , ہزار 900 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 129 روپے اضافے کے ساتھ 59 ہزار 71 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دو روز میں 11 ڈالر تک بڑھ جانے کے بعد فی اونس نرخ 1298 ڈالر تک ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتیں برقرار ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 745 روپے برقرار ہے۔ جبکہ اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بڑھ کر 15.37 ڈالر ہو گئی۔ مزید تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ہفت

پاکستانیو ں تیا ری کر لو ! پٹرول کی قیمت فی لیٹر کیا مقرر ہونے والی ہے؟ پوری قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا

Image
پاکستانیو ں تیا ری کر لو ! پٹرول کی قیمت فی لیٹر کیا مقرر ہونے والی ہے؟ پوری قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا , اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کی موجودہ شرح کو ناکافی قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خسارے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔ آمدنی بڑھانے کے لیے موجودہ , حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا جس کے تحت اب پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جا رہا ہے۔حکومت نے پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس میں 9 فیصد اضافہ کیا جس کے باعث عوام کو فی لیٹر پیٹرول پر ملنے والا 9 روپے سے زائد کا ریلف اب صرف چند پیسے تک محدود رہا۔ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا۔کاشتکاروں کے استعمال میں آنے والے لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 16 فیصد تک بڑھا دی گئی۔ اس کے علاوہ غریب عوام کے استعمال میں آنے والے مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد کر دی گئی۔ماہرین کے مطاب

لازوال دھنوں کے خالق نثار بزمی کو گزرے 12 برس ہو گے

Image
مدھر دھنوں سے پاکستانی فلموں کو دنیا بھر میں پہچان دینے والے نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، خداداد صلاحیتوں کے مالک، عظیم موسیقار کی زندگی پر ایک نظر بہت سی لازوال دھنوں کے خالق نثاربزمی نے کیرئر کا آغاز بھارتی فلم جمنا پار سے کیا، جو 1946 میں ریلیز ہوئی،، انہوں نے ہمسایہ ملک میں 40 سے زیادہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ یہ بھی پڑھیں:دلوں کو چھو لینے والی آواز کا مالک اسکردو کا نابینا گلوکار 1960 میں یہ نامور موسیقار پاکستان آگیا اور پہلا گانا فلم، ‘ایسا بھی ہوتا ہے’ کے لیے کمپوز کیا، ان کی سحر انگیز دھنوں پر ملکہ ترنم نورجہاں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ نثار بزمی نے 64 پاکستانی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ عظیم شخصیت کا مالک یہ انسان 22 مارچ 2007 کو خالق حقیقی سے جا ملا اور اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا۔ نثار بزمی تو اب ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی دھنیں آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

ٹماٹر کے استعمال سے معدے کے کینسر کی روک تھام

Image
لاہور: ٹماٹر ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والی بے حد عام شے ہے۔ حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ معدے کا کینسر جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر میں کینسر کی نہایت عام قسم ہے، یہ بعض اوقات موروثی بھی ہوسکتا ہے مگر زیادہ تر یہ غیر متوازن اور غیر صحت مند غذائی عادات کے باعث پیدا ہوتا ہے۔حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے اجزا معدے میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں، ٹماٹر میں سرخ رنگت بکھیرنے والا ایک جزو لائسوپین کینسر کے خلاف لڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پورے ٹماٹر کا جزو گیسٹرک کینسر کے خلیات پھیلنے سے روکتے ہیں۔ ٹماٹر بنیادی رسولی سے دیگر علاقوں سے پھیلنے والے سرطان کو بھی روک سکتا ہے اور مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے ۔لاہور: ٹماٹر ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والی بے حد عام شے ہے۔ حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ معدے کا کینسر جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر میں کینسر کی نہایت عام قسم ہے، یہ بعض اوقات موروثی بھی ہوسکتا ہے مگ

رات کو سونے سے پہلے کیلا کھانا چاہیے یا نہیں؟؟؟

Image
سوال ہے رات کو سونے سے پہلےکیلا کھانا چاہیے یا نہیں رات کو سونے سے پہلے کیلا کھانا آپ کے لیے بہت ہی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جب آپ رات کو سونے سے پہلے کیلا کھاتے ہیں تو وہ جلدی ہصم نہیں ہو پاتا جس سے یہ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے کوشش کریں رات کو سونے سے پہلے کیلا کھانا نہ کھایا جائے اور اگر آپ کیلا کھانا چاہتے ہیں تو سونے سے تین گھنٹے پہلے کھائیں تاکہ وہ اچھی طرح ہصم ہو جائے اور کوشش کریں کیلا دوپہر کے وقت یا صبح کے وقت کھایا جائے اگر آپ کو یہ پسند آئے تو کمنٹس کر کے صرور بتانا

اب کبھی بھی بھارت نہیں جاؤں گی

Image
اکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ اب کبھی بھی بھارت جاکر کام نہیں کریں گی بلکہ اپنے ملک میں ہی رہ کر محنت کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وہ کبھی بھی بھارت نہیں جائیں گی، اگر انہیں بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہوئی تو وہ تب بھی نہیں جائیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر انہیں سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی کہا جائے تو وہ تب بھی اپنا ملک چھوڑ کر وہاں کام کرنے نہیں جائیں گی۔ وینا ملک نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے بھارت میں کام کیا اور اب اپنی ہی مرضی سے وہاں کام کرنا چھوڑا ہے۔ بھارت میں کام نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ویناملک نے کہا کہ بھارت میں کام نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ اُدھر پاکستانی فنکاروں کو اہمیت نہ دینا ہے۔ دوسری جانب وینا ملک نے یہ بھی واضح کردیا کہ انہیں بھارت سے کام ملنا بند نہیں ہوا ہے بلکہ اب بھی اُنہیں وہاں کام بھی پیشکش ہورہی ہے لیکن وہ وہاں جانا نہیں چاہتیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ کسی

انتظار کی گھڑیاں ختم ورلڈ کپ کا میگا کون کھیلے گا؟

Image
لاہور :30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے کون کونسے کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونگے ،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے غیر رسمی گفتگو میں بتا دیا ۔ خبر پڑھیں: مریم نواز کا نواز شریف کی رہائی کے حکم پر ردِ عمل تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا اب تک بہت سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس ہم دیکھ چکے ہیںلیکن دورہ آسٹریلیا میں ہم نئے کھلاڑیو ں کو بھی دیکھنا چاہتے ہیں جنہوں نے ابھی انٹرنیشنل میچز میں پرفارم نہیں کیا ،آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں جو کھلاڑی بہتر پر فارم کرینگے ان کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ،لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ سے پہلے بہترین کمبی نیشن کیساتھ ٹیم کو میدا ن میں اُتارا جائے ۔ خبر پڑھیں: سنیپ چیٹ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف خبر پڑھیں: نواز شریف کی رہائی کے بعد ملک سے باہر جانے کی خبریں ? قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جہاں بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہیں قومی ٹیم کے سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کا با قاعدہ اعلان کیا جائیگا ۔

کھجور کے فائدے اور کب کھانی چاہیے یہ مردانہ کمزوری کے لیے کیوں صروری ہے

Image
کھجور کے بہت سارے فائدے ہے اور یہ کھانا سنت بھی ہے ہمارے نبی کریم حصرت محمد کو بہت پسند تھی اگر کسی آدمی کو مردانہ کمزوری کی شکایت ہے یہ اس کے لیے بہت فائدے مند ہے اس کا کھانے کا طریقہ یہ ہے کہ صبح اٹھ کر سات دانے کجھور کے اور ایک گلاس دودھ کا اگر آپ کے پاس دودھ نہیں ہے تو آپ اس کو پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں اس عمل کو تین ماہ تک کریں اس سے انشاءاللہ آپ کی مردانہ کمزوری دور ہو جائے گی اگر آپ کو یہ پسند آئے تو نیچے کمنٹس کر کے صرور بتانا پسند کریں گے شکریہ

News for pakistan

Image
پا کستانیو ں کیلئے شام گئے شاندار خبر آگئی اہم ترین ملک سے ایک ارب ڈالرز موصول ،وزارت خزانہ نے خو شخبری سنا دی www.un.com.pk ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے جب کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرزموصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے تھے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ہے۔ اصل خبر پڑھیں