Posts

Showing posts from April, 2019

ایک چائنیز ڈاکٹر مسجد میں گیا اور کہا مجھے آپ کے نبی سے ملنا ہے

Image
ایک چینی ڈاکٹر ایک دن مسجد میں گیا اس نے دیکھا کہ ایک مسلمان منہ ہاتھ دھو رہا ہے۔ وہ مسلمان کے پاس گیا اور پوچھا کہ جس طریقے سے آپ منہ ہاتھ دھو رہے تھے یہ طریقہ آپ کو کس نے سکھایا ہے۔ مسلمان نے جواب دیا ہم اس طرح منہ ہاتھ دھونے کو وضو کہتے ہیں اور یہ طریقہ ہمارے نبی اکرمؐ نے ہم کو سکھایا ہے ہم دن میں پانچ بار وضو کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ میں آپ کے نبیؐ سے ملنا چاہتا ہوں وہ کہاں رہتے ہیں۔وہ شخص بولا ان کا تو چودہ سو سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔وہ بولا میں چینی طریقہ علاج کا ماہر ڈاکٹر ہوں، ہم جانتے ہیں قدرت نے انسان کے جسم میں کھال کے نیچے چھیاسٹھ مقامات پر ایک خاص طریقے سے مساج کیا جاتا ہے جس سے پچاس سے زیادہ بیماریوں کا موثر علاج ہوتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ آپ جس طریقے سے وضو کر رہے تھے اس میں آپ نے وضو کے دوران جسم کی ایسی باسٹھ جگہوں پر ہاتھوں سے مساج کیا جہاں قدرت نے سوئچ نصب کر رکھے ہیں اور دن میں پانچ دفعہ وضو کرنے کی وجہ سے آپ کی بہت سی بیماریاں خود بہ خود غیر محسوس طور پر آپ کے جسم سے رفع ہوتی رہتی ہیں جس کا آپ کو احساب بھی نہیں ہوتا۔ میرا خیال تھا کہ جس شخص نے آپ کو وضو کا یہ طری

وزن کم کرنے کے لیے تین نہایت آسان طریقے اپنا لیں

Image
اپنا پسندیدہ کھانا کھانا اور ساتھ ساتھ فٹ رہنا یہ دونوں کام ایک ساتھ کرنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔ پیزا، برگر اور فرائز کھانے کے تو سب ہی شوقین ہیں، لیکن اب وقت ہے کہ آپ جنک فوڈ کے بجائے اپنی صحت کے بارے میں سوچیں اور ایسی ڈائیٹ اپنائیں جو آپ کو صحت مند رکھے۔ یہ جنک فوڈ آپ کے وزن کم نہ ہونے کی اصل وجہ ہے، کیوں کہ وہ افراد جو ورزش بھی کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ جنک فوڈ بھی کھانے کے شوقین ہیں، انہیں اپنا وزن کم کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اور وہ جو ورزش بھی نہیں کرتے جبکہ جنک فوڈ کھانے کو فوقیت دیتے ہیں ایسے افراد صرف اپنا وزن بڑھاتے رہتے ہیں۔ لیکن اب اپنی ڈائیٹ میں چند معمولی سی تبدیلیوں سے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں۔ یہاں تین نہایت آسان ڈائیٹ ٹپس مندرجہ ذیل ہیں، جن کی مدد سے آپ اوور ایٹنگ یعنی زیادہ کھانا کھانے سے خود کو روک سکتے ہیں: ناشتہ ضرور کریں صبح کا ناشتہ آپ کے دن کا سب سے ضروری حصہ ہے، اگر آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے تو دوپہر اور رات کے کھانے میں آپ ضرورت سے زیادہ کھاسکتے ہیں۔ ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ آپ کے دن کو بہتر رکھتا ہے، جبکہ آپ باقی وقت

وہ امراض جن کی علامات پیروں سے ظاہر ہوتی ہے ابھی جانیے؟

Image
ویسے تو اکثر افراد کے خیال میں پیر چلنے میں مدد دینے سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے مگر وہ جسمانی صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتے ہیں۔ وہ آپ کو سنگین امراض جیسے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے بارے میں کسی ڈاکٹر کا رخ کرنے سے قبل بتا سکتے ہیں بس ان علامات کو سمجھنا چاہئے۔ مزید پڑھیں : پیروں کا سوجنا کن امراض کی علامت؟ خشک اور پھٹی ہوئی جلد والے پیر یہ ممکنہ طور پر تھائی رائیڈ (سانس کی نالی کے قریب موجود غدود) میں مسائل کی علامت ہوسکتے ہیں خاص طور پر اس وقت جب پیروں کی نمی کا خیال رکھنا بھی بے کار ثابت ہو۔ جب تھائی رائیڈ غدود میں مسئلہ ہو تو وہ تھائی رائیڈ ہارمونز کو تیار کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے جو کہ میٹابولک ریٹ، بلڈ پریشر، پٹھوں کی نشوونما اور اعصابی نظام وغیرہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق تھائی رائیڈ کے مسائل کے نتیجے میں جلد انتہائی خشک ہوجاتی ہے خاص طور پر پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے اور حالت میں بہتری نہ آنے پر ڈاکٹر کا رخ کرنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔ ناخنوں سے بال غائب ہوجانا اگر پیروں کے انگوٹھوں پر موجود بال اچانک غائب ہوجائے تو یہ خون کی شریانوں کے امراض کی علا

لہسن یعنی تھوم کے حیران کن فائدے

Image
لاہور( ویب ڈیسک ) ویسے تو لہسن پاکستان میں بیشتر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ اس کے فوائد جانتے ہیں؟یقیناً بیشتر افراد کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے بیشتر فوائد کے بارے میں علم نہیں جیسے غیر متوقع طبی فوائد، خوبصورتی اور گھر کی مرمت وغیرہ کے لیے اس کا استعمال۔اگر آپ بھی ان افراد میں سے ایک ہیں تو لہسن کے یہ چند حیران کن فوائد جاننا ہوسکتا ہے کسی موقع پر کام آجائے۔ دانتوں کے درد سے نجات دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے پاس اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں، تو لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے، اور ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے وقت مل جاتا ہے۔ بالوں کو اگائیں لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپا?نڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس ک
Image
سرخ رنگ کا یہ پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے جسمانی صحت کے لیے اتنا ہی فائدہ مند بھی۔ اگر آپ اسٹرابیری کو پسند نہیں کرتے تو ضرور کریں، اس لیے کیونکہ یہ لذیذ اور عرق سے بھرپور ہے بلکہ یہ کسی بھی طرح سپرفوڈ سے کم نہیں۔ وٹامن سی سے لے کر متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس تک اسٹرابیری متعدد طبی فوائد پہنچاتی ہے اور ان میں سے کچھ آپ کو حیران کردیں گے۔ یہ بھی پڑھیں : اسٹرابری صحت کے لیے بہترین پھل جسمانی دفاعی نظام بہتر بنائے طبی ماہرین کے مطابق اسٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور اسی لیے اسے غذائی شکل میں حاصل کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقتور کرتا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اگر چند ہفتوں تک اسٹرابیری کا روزانہ کچھ مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ کی طاقت خون کا حصہ بن جاتی ہے۔ آنکھوں کی صحت کے لیے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اسٹرابیری کا پھل موتیے کے مرض کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں بڑھاپے میں بینائی ختم ہونے کا خطرہ ب

وہ کون سی خواتین ہیں جن سے مرد دور بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں، بہت ہی دلچسپ انکشافات

Image
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماہر نفسیات ’ہنٹ ایتھرج‘نے حال ہی میں ایک برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اکثر ان کے پاس مرد و خواتین اپنے ازدواجی مسائل لے کر آتے ہیں۔ ایک حیرت انگیز بات انہوں نے یہ بات بتائی کہ اگر پیشہ وارانہ زندگی میں بے حد کامیاب خواتین ان کے پاس آتی ہیں اور شکایت کرتی ہیں کہ زندگی میں بے تحاشہ کامیابیوں کے باوجود انہیں نجی زندگی میں کامیابی نہ ملی۔ ان میں سے اکثر غیر شادی شدہ اور تنہا ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی ایسی بہت سی خواتین بھی آتی ہیں جو کہتی ہیں کہ اگر انہیں کوئی مرد اچھا بھی لگے تو وہ ایک دو ملاقاتوں میں ہی گھبرا جاتا ہے۔ ماہر نفسیات نے اس حوالے سے واضح کیا کہ بیشتر مرد پیشہ وارانہ زندگی میں کامیاب خواتین سے دور بھاگتے ہیں۔ نفسیاتی تھراپسٹ ’ایلن بوئکن‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد خواتین کی کامیابی سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ ایسی صورت میں ازدواجی معاملات میں اپنی حیثیت کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ عام طور پر مردوں کی نفسیات میں یہ بات شامل ہوتی ہے کہ ان کی بیگم یا محبوبہ کی ذمہ داری ان پر ہے۔ کامیاب پیشہ وارانہ زندگی گزارنے والی خواتین

خون کی کمی دور کرنے والے پھل

Image
جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔ اس مرض میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں، ہیموگلوبن وہ جز ہے جو خون کو سرخ رنگ دیتا ہے۔ یعنی جسم کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہیموگلوبن کی سطح کو مناسب حد تک برقرار رکھا جاسکے، کیونکہ اس کی کمی شدید تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ ساتھ اینمیا کا شکار بنا سکتی ہے۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہیموگلوبن کی کمی سے بچنے کے لیے آئرن سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال بہت ضروری ہے جو کہ ہیموگلوبن کی پیداوار کے ساتھ خون کے سرخ خلیات کے لیے اہم کردار ادا کرنے والا جز ہے۔ خون کی کمی ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا ہر 10 میں سے 8 افراد کو ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایک تخمینے کے مطابق دنیا کی 80 فیصد آبادی کو آئرن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے خصوصاً حاملہ خواتین میں یہ خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ بالغ افراد کے لیے اس حوالے سے روزانہ آئرن کی مقدار بھی تجویز کی گئی ہے جیسے مردوں کے لیے 8 ملی گرام جبکہ خواتین کے لیے

کرکرے آلو گھر بنانے کا آسان طریقہ کار

Image
ہر کسی کو بازار میں بنے آلو کے چپس کھانے کا بےحد شوق ہوتا ہے کیوں کہ یہ بےحد کرسپی اور مزیدار لگتے ہیں۔ لیکن بازار میں بنے آلو کے چپس کھانے میں سب سے بڑا ڈر بھی یہی ہوتا ہے کہ پتا نہیں ان چپس کو کس تیل میں تلا ہوگا۔ مزید پڑھیں: بھنڈی کا سالن پسند نہیں تو کرکری بھنڈی بنالیں اس لیے اب گھر میں کرسپی آلو کے چپس بنائیں اور گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔ ان چپس کو کیچپ کے ساتھ کھانے کے علاوہ دال چاول کے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ اجزاء: آلو - 250 گرام سرخ مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ گرم مصالحہ - ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر - ¼ چائے کا چمچ دھنیہ پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ نمک - حسب ذائقہ بیسن - ڈھائی کھانے کے چمچ تیل - تلنے کے لیے چاٹ مصالحہ - حسب ذائقہ ترکیب: آلو کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں اور سیدھے سیدھے کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں آلو، سرخ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ، ہلدی، دھنیہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اس میں پیسن ڈان کر اچھی طرح مکس کریں اور سائڈ پر رکھ دیں۔ ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں آلو ڈال کر کرسپی ہونے ت

کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانا فائدے مند ہو تا ہے کہ نہیں؟

Image
کشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی رنگت گولڈن، سبز یا سیاہ ہوسکتی ہے۔ یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر اکثر افراد اسے رات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ استعمال کرتے ہیں تو کیا یہ واقعی کسی قسم کا فائدہ پہنچاتا ہے؟ اکثر افراد اسے فائدہ مند سمجھتے ہیں جانیے طبی ماہرین کیا کہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھالینا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق رات کو پانی میں بھگو دن کا آغاز کشمش کھا کر اور پانی پینے کرنے سے جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جو اس میوے کی اوپری سطح سے پانی میں جذب ہوجاتے ہیں۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں مگر اس سے پہلے جان لیں کہ کیا ذیابیطس کے مریض کشمش سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟ اس کی تفصیل میں جانے سے پہلے یہ جان لیں کہ کسی بھی چیز میں موجود مٹھاس ذیابیطس کے لیے اتنی اہم نہیں ہوتی جتنی اس میں موجود گلیکسمیک انڈیکس (جی آئی)۔ جی آئی ایک پیمانہ ہے کہ جو بتاتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹ والی غذا کا کتنا حصہ کھانے کے بعد اس میں موجود مٹھاس (گلوک

صحت کے لیے تماکو نوشی سے بھی تباہ کن غذا

Image
ویسے ہر قسم کا کھانا ضرور کھائیں مگر جنک فوڈ اور بہت زیادہ نمک کا استعمال فالج، دل کے امراض، کینسر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے موت کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔ یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ دنیا کے 195 ممالک میں ہونے الی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناقص یا صحت کے لیے نقصان دہ غذا کا استعمال ہر سال ایک کروڑ 10 لاکھ یا ہر پانچ میں سے ایک موت کا باعث بنتا ہے، یعنی تمباکو نوشی سے بھی زیادہ اموات اس کے باعث ہوتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسی غذائیں جن میں نمک کی مقدار بہت زیادہ جبکہ اجناس اور پھلوں کی مقدار کم ہوتی ہے، وہ زندگی کو مختصر کردیتی ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 1995 ممالک کے رہائشیوں کی غذائی عادات کا جائزہ مختلف سروے رپورٹس، غذائی اشیا کی فروخت اور گھریلو اخراجات کے ڈیٹا کی مدد سے لیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ 2017 میں ایک کروڑ 10 لاکھ اموات ناقص غذائی عادات کا نتیجہ تھی جن میں سے ایک کروڑ اموات ہارٹ اٹیک، فالج یا خون کی شریانوں کے مسائل، 9 لاکھ 13 ہزار اموات کینسر جبکہ 3 لاکھ 39 ہزار اموات ذیابیطس ٹائپ ٹو کے نتیجے میں ہوئیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے

کینسر کا شکار کرنے والی چند عام عادات

Image
کینسر دنیا بھر میں اموات کا باعث بننے والے بڑے امراض میں سے ایک ہے مگر ہر 3 میں سے ایک کیس کی روک تھام ممکن ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر سے خود کو بچانے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو موجود نہیں مگر آپ اس کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ کینسر اب لاعلاج مرض نہیں مگر اس کا علاج انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جبکہ ایک مخصوص اسٹیج پر کوئی دوا کارآمد ثابت نہیں ہوتی۔ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی گزشتہ سال کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 20188 میں دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ 811 لاکھ کینسر کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 96 لاکھ اموات ہوئیں۔ اور اس مرض کا باعث بننے والی چند عادتوں کے بارے میں جانیں جن کو بدل کر آپ اس مرض سے بچ سکتے ہیں۔ جسمانی وزن پر کنٹرول نہ کرنا دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار افراد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ اضافی جسمانی وزن متعدد اقسام جیسے غذائی نالی، لبلبے، آنتوں، گردوں اور تھائی رائیڈ گلینڈ کے کینسر بڑھاتا ہے، درحقیقت جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا کینسر سے بچانے میں تمباکو نوشی سے زیادہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال

دار چینی میں چھپا خزانہ اور فائدے

Image
urdunewsak.com کراچی: دارچینی کے درخت کو شفا کا خزانہ کہا جاتا ہے اور اس کے جادوئی درخت کے پتے، پودے، پھول، تنا اور چھال سب ہی طبی خواص کے حامل ہوتے ہیں اور یہ کئی امراض سے محفوظ رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔  دارچینی سے کئی اہم تیل بھی کشید کیے جاتے ہیں جن میں سینا میلڈیہائڈ، سینا میٹ، اور سینامک ایسڈ قابلِ ذکر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں ضدِ سرطانِ، ذیابیطس کے خلاف اور جسمانی سوزش ختم کرنے والے کئی اہم مرکبات پائے جاتے ہیں۔  اس میں موجود اہم اجزا دماغ کو بیماریوں سے دور رکھتے ہیں اور پارکنسن اور الزائیمر جیسے مرض کو بھی دور بھگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ دارچینی کا مستقل استعمال جاری رکھا جائے۔ اینٹی آکسیڈنٹ  دارچینی اینٹی آکسیڈںٹ اجزا سے بھرپور ہے اور آکسیڈنٹ کا عمل عمررسیدگی کے کئی امراض سمیت امراضِ قلب اور کئی طرح کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔ اس میں موجود قیمتی فلیوی نوئڈز جسم کو کئی عارضوں سے بچاتے ہیں۔ سوزش سے بچائے  جسم میں اندرونی سوزش اور جلن اس بات کا اظہار ہے کہ وہاں کوئی نہ کوئی خرابی پیدا ہورہی ہے۔ اس کیفیت میں دارچینی کو یاد رکھیں ۔ 2005 میں ایک تحقیقی

نوجوان کے دلوں کو ’ہلانے‘ والی گل پانڑہ کو اہم ترین ذمہ داری مل گئی، جان کر آپ کی بھی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

Image
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخواہ میں اپنی آواز سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی گلوکارہ گل پانڑہ کو پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کا ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ضرور پڑھیں:  جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے گل پانڑہ کو ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ گل پانڑہ سیزن ون سے پشاور زلمی کی سپورٹر رہی ہیں اور اب وہ پشاور زلمی کے ساتھ زلمی فاﺅنڈیشن کی سرگرمیوں خصوصاً ویمن اینڈ یوتھ ایمپاور منٹ میں بھی شریک رہیں گی۔ ضرور پڑھیں:  عدالت نے ملک ریاض کو 22 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا گلوکارہ گل پانڑہ نے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم زلمی پی ایس ایل فور میں اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے زلمی فاﺅنڈیشن کے ذریعے خیبر پختونخواہ میں ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ، زلمی سکول لیگ، زلمی م

پستہ کھانے کے 10 فائدے جس سے ہم نا واقف ہیں

Image
سردیوں کی آمد آمد ہے جس میں بادام، پستے اور دیگر میوہ جات بڑی تعداد میں کھائے جاتے ہیں۔ تاہم بہت سے افراد نہیں جانتے کہ پستے کھانے سے کس قدر اہم طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ باقاعدہ سائنسی تحقیق کے بعد پستے کے یہ دس فوائد سامنے آئے ہیں جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: غذائیت سے بھرپور چھلکوں کے بغیر ایک پیالی پستے میں 159 کیلوریز، 5.72 گرام پروٹین، 13 گرام چکنائیاں، 3 گرام فائبر، 7.70 گرام کاربوہائڈریٹس، 34 ملی گرام میگنیشیم، 291 ملی گرام پوٹاشیم، 0.482 ملی گرام وٹامن بی 6 اور 0.247 ملی گرام تھایامن ہوتا ہے۔ ان اجزا میں سے وٹامن بی 6 میٹابولزم اور دماغی نشوونما کےلیے نہایت مفید قرار پایا ہے۔ کم کیلوریز اگر آپ غذائی حراروں (کیلوریز) کی وجہ سے پریشان ہیں تو 50 پستوں میں صرف 159 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ اس طرح یہ خیال غلط ہے کہ پستے کھانے سے جسم موٹاپے کی جانب مائل ہوتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ پستے ہر طرح کے مفید اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتےہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس کینسر اور دل کے امراض کو دور رکھ کر ہمیں توانا اور صحتمند رکھتے ہیں۔ آنکھوں کے لیے مفید پستے میں د

پانی کم پینے سے انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟؟؟

Image
کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کئی کئی گھنٹے اپنے کام میں مصروف رہنے کے باعث پانی پینا بھول جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتا ہے کیونکہ جسم کو اس سیال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے افعال مناسب طریقے سے جاری رکھ سکے جبکہ توانائی اور توازن بھی اس کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ موسم چاہے سردی کا ہو یا گرمی کا مگر مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت جسم کو ہر وقت ہوتی ہے جس کی کمی کی صورت میں آپ کو مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہاں چند ایسی ہی علامات کا ذکر ہے جو صرف پانی کے چند گلاس پینے سے دور کی جاسکتی ہیں۔ سانس کی بو ہر وقت پیاز یا لہسن کو سانس کی بو کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، درحقیقت پانی منہ میں جاکر لعاب دہن کو بو پیدا نہیں کرنے دیتا، تو اگر آپ پانی کی کمی کے شکار ہیں تو سانس کی بو کا سامنا ضرور ہوگا۔ ایک تحقیق کے مطابق منہ زیادہ دیر تک خشک رہے تو منہ میں موجود بیکٹریا بدبو دار ہوجاتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ ہر وقت سردرد رہنا اگر آپ کو اکثر شدید سردرد رہتا ہے تو یہ ممکنہ طور پر اس بات کی علامت ہے کہ آپ ڈی ہائیڈریشن کے شکار ہورہے ہیں، ایسا ہونے پر درد کش ادویات

دماغی صحت کے لیے بہترین غذائیں

Image
ہم ہمیشہ ہی دل کی صحت کی بات کرتے یا سنتے ہیں مگر دماغی صحت کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہمارے دماغ کو بھی بہت زیادہ توجہ اور درست غذا کے ذریعے اس کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ واضح طور پر سوچنے، توجہ مرکوز کرنے، توانائی اور ہرممکن حد تک بہتر کام کرنے کے قابل ہوسکے۔ اس دور میں جب دنیا بھر میں دماغی امراض جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے تو ہمیں نوجوانی سے ہی دماغ کے لیے صحت مند غذاﺅں کے انتخاب پر غور کرنا چاہیے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دماغ کے لیے کیسی غذا بہترین ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو درج ذیل میں دی گئی غذاﺅں کا استعمال بڑھا کر آپ دماغی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ سبز سبزیاں سبز سبزیاں مجموعی صحت کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوتی ہیں، ان میں اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر، لاتعداد وٹامنز اور نیوٹریشنز سمیت دیگر فائدہ مند اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ ایسی سبزیوں میں آپ کے پاس انتخاب کے لیے پالک، ساگ اور ایسی ہی دیگر سبزیاں موجود ہیں۔ ضروری نہیں کہ روز انہیں کھایا جائے تاہم ہفتے میں ایک بار ضرور آپ کی غذا میں انہیں شامل ہونا چاہیے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے منہ نہ موڑ

بابے دی ہٹی

Image
بابے کی ہٹی میں جب چھوٹا بچہ تھا بابے کی ہٹی پر ایک پڑوپی گندم سے مٹھی بھر نُگدی اور مکھانے مِل جاتے تھے خوشیاں اتنی سستی تھیں یونہی پڑی ہوتی تھیں غم بھی جانے انجانے کسی بہانے مِل جاتے تھے بابے کی اولاد سیانی نکلی دُور دساور سے مال کمایا واپس آ کر ہٹی سے اسٹور بنایا خوشیوں اور غموں کو قیمت کا ٹیگ لگایا میں اور میرے بچے اب کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرتے ہیں!! اگر آپ کو یہ پسند آئے تو نیچے کمنٹس کر کے صرور بتانا

میری حکومت سے چھوٹی سی درخواست

Image
اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو جہاں پہ ترسیں عدل کو عادل سیاسی ڈھال کے پیچھے قاتل چور لٹیرے ووٹ کما کے حاکم بن جائیں جس دھرتی کے اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو گردہ بیچ کوئی قرض چکائے کسی کو قرضہ بخشا جائے ماں بچوں کی بھوک کی خاطر بیچنے ان کو سڑک پہ لائے اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو بے وقعت ہے جہاں پہ ھستی آٹا مہنگا موت ہے سستی دولت عزت کا پیمانہ غربت بھی بن جائے طعنہ اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو یہ دھرتی جیسی کیسی ھے یہ دھرتی میری دھرتی ھے اس سے میں منہ موڑ نہیں سکتا اس سے رشتہ توڑ نہیں سکتا اس دھرتی نے مجھ کو جنما اس دھرتی نے مجھ کو پا لا اس کی مٹی میں خوشبو ہے خوشبو میرے اپنوں کی ھے میرے سندر سپنوں کی ھے میرے بیتے لمحوں کی ھے یہ دھرتی میری دھرتی ہے اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو

سعودی وفد ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئے گا

Image
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا 14 رکنی وفد روڈ کو مکہ منصوبے کے تحت حاجیوں کو سہولت فراہم کرنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پیر (یکم اپریل) کو اسلام آباد پہنچے گا۔ اس وفد کی قیادت سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن کریں گے اور وہ ایئرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے۔ مزید پڑھیں: عازمین حج کو جعلی فارمز فروخت کیے جانے کا انکشاف حاجیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت تمام امیگریشن ضروریات اسی ملک کے ایئرپورٹ پر مکمل کرلی جائیں گی، اس منصوبے میں انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے دیگر مسلمان ممالک بھی شامل ہیں۔ پاکستان آنے والے سعودی وفد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اینٹی نارکاٹکس فورس اور وزارت داخلہ و خارجہ کے حکام کی جانب سے بریف کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کے لیے روانگی سے قبل پاکستان میں ایئرپورٹس پر کسٹمز اور امیگریشن کے عمل سے گزر جائیں گے اور انہیں سعودی عرب میں 10 سے 12 گھنٹے

آسٹریلیا سے وائٹ واش کے بعد قائم مقام کپتان عماد وسیم نے کیا کہا ؟ جانیں

Image
دبئی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیاہے جس کے بعد شائقین کرکٹ کافی ناراض نظر آتے ہیں تاہم ایسی صورت میں عماد وسیم نے اسے ایک بڑی شکست قرار دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا تاکہ مستقبل میں کامیابی حاصل کر سکیں ، تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا پڑے گی اور پچاس اوور کا میچ کس طرح کھیلتے ہیں اس بارے میں بھی ہمیں سوچنا ہو گا ۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 20 رنزسے شکست دی ،آسٹریلیا نے جیت کیلئے 328 کا ہدف دیا لیکن پاکستان اس کے تعاقب میں 307 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکا ۔

اس کھلاڑی کو فوراً ٹیم سے نکال دینا چاہیے رمیز راجہ بھی

Image
جوہانسبرگ(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز رمیز راجہ نے ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف تجربہ ہی ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ نہیں ہونی چاہئے بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ کھلاڑی ٹیم کیلئے کیا کارکردگی دکھا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن کے ناکام ہونے پر جہاں پاکستانی سیخ پا ہیں وہیں رمیز راجہ بھی پھٹ پڑے ہیں۔ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف ایک نیا کیس…انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی ٹیم میں جگہ پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 30 رنز بنائے اور اس کے بعد اب تک ان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے۔ وہ شارٹ پچ گیند کھیل سکتے ہیں اور نہ ہی سوئنگ ہوتی گیند کا سامنا کر پاتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں اس طرح کی کارکردگی دیکھ کر صرف اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر ہی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں کیونکہ وہ 70 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ بعض اوقات آپ کو ٹیم کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں کیونکہ تمام لڑکے ہی

کلیجی زبان اور مغز کھانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

Image
بہت کم افراد ایسے ہوتے ہیں جن کو جانوروں کی کلیجی، گردے، دل، زبان اور مغز وغیرہ کھانے کا شوق ہوتا ہے، بیشتر تو انہیں نقصان دہ یا خراب سمجھ کر کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ مگر بیشتر افراد کو معلوم نہیں کہ گوشت کے یہ حصے کچھ وٹامنز اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اکثر انہیں سپرفوڈ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں آئرن، وٹامن بی، فاسفورس، کاپر، میگنیشم، وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے اور دیگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مختلف ممالک میں انہیں کھایا جاتا ہے اور ان کے فوائد درج ذیل ہیں۔ جگر جگر اس حوالے سے سب سے زیادہ غذائیت والا حصہ ہے جس میں وٹامن اے کی طاقتور قسم پائی جاتی ہے، وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے جبکہ جسمانی ورم اور جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے، اس کے علاوہ کلیجی میں فولک ایسڈ، آئرن، کرومیم، کاپر اور زنک بھی موجود ہوتا ہے جو کہ دل کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ خون میں ہیموگلوبن کی سطح بڑھاتے ہیں، جس سے انیمیا کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ گردے پروٹین اور دیگر اجزا سے بھرپور گردے جسم کو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ فراہم کرتے ہیں، جبکہ اس میں موجود ورم کش خصوص