نوجوان کے دلوں کو ’ہلانے‘ والی گل پانڑہ کو اہم ترین ذمہ داری مل گئی، جان کر آپ کی بھی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخواہ میں اپنی آواز سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی گلوکارہ گل پانڑہ کو پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کا ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں:  جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے گل پانڑہ کو ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ گل پانڑہ سیزن ون سے پشاور زلمی کی سپورٹر رہی ہیں اور اب وہ پشاور زلمی کے ساتھ زلمی فاﺅنڈیشن کی سرگرمیوں خصوصاً ویمن اینڈ یوتھ ایمپاور منٹ میں بھی شریک رہیں گی۔


ضرور پڑھیں:  عدالت نے ملک ریاض کو 22 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا
گلوکارہ گل پانڑہ نے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم زلمی پی ایس ایل فور میں اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے زلمی فاﺅنڈیشن کے ذریعے خیبر پختونخواہ میں ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ، زلمی سکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ اور ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز پراجیکٹ جیسے مثالی پروگرام منعقد کرنے پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ گل پانڑہ نے پی ایس ایل سیزن ون کیلئے پشاور زلمی کا ترانہ تیار کیا تھا جس نے مقبولیت حاصل کی تھی اور اب وہ جلد ہی سیزن فور کیلئے بھی زلمی کا ترانہ ریلیز کریں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پستہ کھانے کے 10 فائدے جس سے ہم نا واقف ہیں

سر پر کیمرہ مارنے والے کیمرہ مین کے ساتھ مریم نواز نے کیا سلوک کیا؟

دماغی صحت کے لیے بہترین غذائیں