کرکرے آلو گھر بنانے کا آسان طریقہ کار

ہر کسی کو بازار میں بنے آلو کے چپس کھانے کا بےحد شوق ہوتا ہے کیوں کہ یہ بےحد کرسپی اور مزیدار لگتے ہیں۔
لیکن بازار میں بنے آلو کے چپس کھانے میں سب سے بڑا ڈر بھی یہی ہوتا ہے کہ پتا نہیں ان چپس کو کس تیل میں تلا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھنڈی کا سالن پسند نہیں تو کرکری بھنڈی بنالیں
اس لیے اب گھر میں کرسپی آلو کے چپس بنائیں اور گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔
ان چپس کو کیچپ کے ساتھ کھانے کے علاوہ دال چاول کے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
اجزاء:

آلو - 250 گرام
سرخ مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
گرم مصالحہ - ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر - ¼ چائے کا چمچ
دھنیہ پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ

نمک - حسب ذائقہ
بیسن - ڈھائی کھانے کے چمچ
تیل - تلنے کے لیے
چاٹ مصالحہ - حسب ذائقہ
ترکیب:

آلو کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں اور سیدھے سیدھے کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں آلو، سرخ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ، ہلدی، دھنیہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اس میں پیسن ڈان کر اچھی طرح مکس کریں اور سائڈ پر رکھ دیں۔
ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں آلو ڈال کر کرسپی ہونے تک فرائی کرلیں۔
چاٹ مصالحہ ڈال کر گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پستہ کھانے کے 10 فائدے جس سے ہم نا واقف ہیں

سر پر کیمرہ مارنے والے کیمرہ مین کے ساتھ مریم نواز نے کیا سلوک کیا؟

دماغی صحت کے لیے بہترین غذائیں