آسٹریلیا سے وائٹ واش کے بعد قائم مقام کپتان عماد وسیم نے کیا کہا ؟ جانیں

دبئی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیاہے جس کے بعد شائقین کرکٹ کافی ناراض نظر آتے ہیں تاہم ایسی صورت میں عماد وسیم نے اسے ایک بڑی شکست قرار دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا تاکہ مستقبل میں کامیابی حاصل کر سکیں ، تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا پڑے گی اور پچاس اوور کا میچ کس طرح کھیلتے ہیں اس بارے میں بھی ہمیں سوچنا ہو گا ۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 20 رنزسے شکست دی ،آسٹریلیا نے جیت کیلئے 328 کا ہدف دیا لیکن پاکستان اس کے تعاقب میں 307 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پستہ کھانے کے 10 فائدے جس سے ہم نا واقف ہیں

سر پر کیمرہ مارنے والے کیمرہ مین کے ساتھ مریم نواز نے کیا سلوک کیا؟

دماغی صحت کے لیے بہترین غذائیں