میری حکومت سے چھوٹی سی درخواست

اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو

جہاں پہ ترسیں عدل کو عادل
سیاسی ڈھال کے پیچھے قاتل
چور لٹیرے ووٹ کما کے
حاکم بن جائیں جس دھرتی کے
اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو

گردہ بیچ کوئی قرض چکائے
کسی کو قرضہ بخشا جائے
ماں بچوں کی بھوک کی خاطر
بیچنے ان کو سڑک پہ لائے
اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو

بے وقعت ہے جہاں پہ ھستی
آٹا مہنگا موت ہے سستی
دولت عزت کا پیمانہ
غربت بھی بن جائے طعنہ
اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو

یہ دھرتی جیسی کیسی ھے
یہ دھرتی میری دھرتی ھے
اس سے میں منہ موڑ نہیں سکتا
اس سے رشتہ توڑ نہیں سکتا
اس دھرتی نے مجھ کو جنما
اس دھرتی نے مجھ کو پا لا
اس کی مٹی میں خوشبو ہے
خوشبو میرے اپنوں کی ھے
میرے سندر سپنوں کی ھے
میرے بیتے لمحوں کی ھے
یہ دھرتی میری دھرتی ہے
اس دھرتی سے پیار ھے مجھ کو

Comments

Popular posts from this blog

پستہ کھانے کے 10 فائدے جس سے ہم نا واقف ہیں

سر پر کیمرہ مارنے والے کیمرہ مین کے ساتھ مریم نواز نے کیا سلوک کیا؟

دماغی صحت کے لیے بہترین غذائیں