دیپیکا اور رنویر سنگ والدین بن گئے

بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون والدین بن گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی لندن روانگی کے موقع پر دپیکا اور رنویر سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے دونوں اداکاروں کو اپنا والدین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون کی ائیرپورٹ پر رنویراور دپیکاسے ملاقات ہوئی تھی جہاں انہوں نے ایک ساتھ ویڈیوبھی بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی جاچکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون نے مزاحیہ انداز میںاس خوبصورت جوڑے سےمتعلق کہا کہ’ انہوں نے مجھےگود لے لیاہےاور اب یہ میرے نئے والدین ہیں‘۔ جس پر دپیکا نے شرارت بھرے انداز میں کہا کہ ہم نے اپنے بچے کا بھرپور خیال رکھا ہےاور یہ یقینی بنایا ہےکہ وہ ٹھیک سے کھائے پیےاور سوئے ‘۔ واضح رہے کہ بالی ووڈکی یہ خوبصورت جوڑی گذشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

لہسن یعنی تھوم کے حیران کن فائدے

کرکرے آلو گھر بنانے کا آسان طریقہ کار