News for pakistan

پا کستانیو ں کیلئے شام گئے شاندار خبر آگئی اہم ترین ملک سے ایک ارب ڈالرز موصول ،وزارت خزانہ نے خو شخبری سنا دی
www.un.com.pk
ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے جب کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرزموصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے تھے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ہے۔
اصل خبر پڑھیں

Comments

Popular posts from this blog

لہسن یعنی تھوم کے حیران کن فائدے

کرکرے آلو گھر بنانے کا آسان طریقہ کار