ملک میں اب تیل اور گیس کا بحران نہیں رہے گا ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
ملک میں اب تیل اور گیس کا بحران نہیں رہے گا ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
,
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پٹرولیم سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اہم اجلاس، ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کے لئے موجودہ قوانین اور انتظامی اصلاحات پر غور کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پٹرولیم سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت
,
کے لئے موجودہ قوانین اور انتظامی اصلاحات پر غور کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کی تیل و گیس دریافت سے وابستہ لوکل کمپنیوں کوایکسپلوریشن کے سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ہدایت۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کی پٹرولیم ڈویژن کو تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنیوالی غیر ملکی کمپنیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وزارت سے منظوریوں کے عمل کو کم سے کم جبکہ غیر ضروری طوالت اور سرخ فیتے کے خاتمے کے لئے تمام عمل کو ڈیجیٹل کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ضروری منظوری کے لئے ایک مخصوص معیاد میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ تیل و گیس کے کنوؤں کی ڈویلپمنٹ کے عمل میں کمپنیوں کو منظوریوں کے عمل کی غیر ضروری بندشوں سے آزاد کر کے وزارت کے کردار کو مانیٹرنگ تک محدود کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والی تیل و گیس کے شعبے سے وابستہ غیر ملکی کمپنیوں کو مکمل سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ ملک میں سیکورٹی کی موجودہ بہتر صورتحال کے ساتھ ساتھ تیل و گیس کمپنیوں کو مزید سیکورٹی فراہم کرنے کے

Comments
Post a Comment