کیا جمائما ابھی بھی عمران خان سے محبت کرتی ہے؟؟؟
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ان سے پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے۔
تاہم اب بھی ان کے مداح ان کی جوڑی اور محبت سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔
جمائما خان اور عمران خان نے 1995 میں پیار کی شادی کی تھی اور دونوں کو 2 بیٹے سلیمان اور قاسم بھی ہیں جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں۔
دونوں کے درمیان طلاق کے بعد اگرچہ عمران خان نے 2015 میں ٹی وی میزبان اور صحافی ریحام خان سے شادی کی تھی۔
دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: ایکسپریس ڈاٹ کو
تاہم یہ شادی بھی محض 10 ماہ کے اندر طلاق پر ختم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما اور عمران خان اب بھی اچھے دوست؟
عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے فروری 20188 میں وزیر اعظم بننے سے چند ماہ قبل کی تھی۔
سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد کی جانے والی دوسری 2 شادیوں کے وقت بھی جمائما گولڈ اسمتھ نے انہیں مبارک باد دی تھی۔
اور دونوں کے درمیان بچوں کی وجہ سے اچھے تعلقات بھی رہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی تھی جب کہ دیگر کامیابیوں پر بھی وہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ کی عمران خان کو مبارکباد
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتا بوقتا عمران خان کے لیے نیک خواہشات کی وجہ سے ان کے مداح اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ شاید وہ سابق کرکٹر سے اب بھی محبت کرتی رہیں اور ان سوشل میڈیا پر ایسے ہی سوالات کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی سیاست اور برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کی علحدگی اور بریگزٹ کے معاملے پر ایک ٹوئیٹ کیا۔
اس ٹوئیٹ میں انہوں نے صرف اور صرف برطانیہ کی سیاست اور بریگزٹ کا ذکر کیا، تاہم ایک مداح نے ان سے اسی ٹوئیٹ پر بھی عمران خان سے محبت سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
ایم ڈی عمران نذیر نامی صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ سے مختصر سوال کیا کہ ’کیا وہ اب بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں‘۔ صارف نے اسی سوال میں عمران خان کو بھی مینشن کیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے مداح کے سوال پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے قدرے بیزارگی سے کہا کہ وہ ایسے سوالات کے جواب دے دے کر تھک چکی ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے بیزار ہوکر کہا کہ ان کے ہر ٹوئیٹ پر پہلا ریپلائی یا سوال اسی طرح کا ہی ہوتا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ دنیا سے رخصت نہیں ہوجاتیں۔

Comments
Post a Comment