جو توند کی چربی سے پریشان ہیں ان کے لیے دو عام چیزیں

توند میں چربی کا ذخیرہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف دیکھنے میں شخصیت کو بدنما بناتا ہے بلکہ اس کی موجودگی اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ چھپانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔ تاہم اگر آپ توند کی چربی کو چند دنوں میں گھلانا چاہتے ہیں تو فکرمند مت ہوں۔ درحقیقت کچن میں موجود 2 عام چیزوں کا جادوئی امتزاج اس مسئلے کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور یہ 2 چیزیں دارچینی اور شہد ہیں۔ ان دونوں کو ملائین اور سونے سے قبل پی لیں، جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور توند کی چربی پگھلنے کے عمل تیز ہوجاتا ہے۔ شہد اور دارچینی کا امتزاج میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ کیلوریز جلتی ہیں، اسی طرح یہ امتزاج بے وقت کھانے کی خواہش ختم کرکے بھی موٹاپے کا باعث بننے والی غذاﺅں سے دور رکھتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

لہسن یعنی تھوم کے حیران کن فائدے

کرکرے آلو گھر بنانے کا آسان طریقہ کار