کانوں کی صفائی کے لیے یہ سلائی کبھی بھی استعمال نہ کریں

اگر آپ کانوں کی صفائی کے لیے کاٹن سواب یا روئی کی سلائی کا استعمال کرتے ہیں تو اس عادت کو ترک کردینا ہی بہتر ہے کیونکہ یہ فائدے کی بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے کانوں کی صفائی کے لیے روئی کی ان سلائیوں کا استعمال کیا تو اسے جان لیوا انفیکشن ہوگیا جو نہ صرف سماعت کو متاثر کرنے کا باعث بننا بلکہ وہ دماغی تک پھیل گیا۔ اس 31 سالہ شخص کو اس مسئلے کا سامنا اس وقت ہوا جب اس سلائی سے روئی اس کے کان کے پردے میں پھنس گئی۔ اگرچہ کچھ مقدار میں روئی کا کان میں رہ جانا بظاہر بے ضرر لگتا ہے مگر اس معاملے میں یہ تباہ کن ثابت ہوا کیونکہ اسے شدید بیکٹریل انفیکشن کا سامنا ہوا جو کان کے پردے سے پھیل کر کھوپڑی تک پہنچا اور پھر دماغ تک جاپہنچا۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کرکے روئی کو نکالا اور مریض کو ایک ہفتے تک ہسپتال میں گزارنا پڑا جبکہ 2 ماہ کے لیے ادویات کے کورس سے بھی گزرنا پڑا جس کے بعد اب سے سننے یا سوچنے کے مسائل کا سامنا نہیں۔ اس سے قبل بھی ایک طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کان صاف کرنے والی یہ سلائی استعمال کرنا درحقیقت بڑی غلطی ہے، کیونکہ کان میں جمع ہونے والا مواد نقصان دہ نہیں ہوتا۔

Comments

Popular posts from this blog

لہسن یعنی تھوم کے حیران کن فائدے

کرکرے آلو گھر بنانے کا آسان طریقہ کار