
نیو یارک (92 نیوز) پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے دہانے پر ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ کا چھڑنا عین ممکن ہے، کشمیرکےمستقبل کا فیصلہ کیے بغیرخوفناک صورتحال کا سامنا رہےگا۔
,
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریہ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ اخبارنے مودی کی بغض پاکستان کی آڑ میں سیاست چمکانے کی کوششوں کو بھی بے نقاب کردیا اورلکھاکہ مودی کوکشیدگی کم موقع ملا مگروہ الیکشن میں کامیابی کیلئے ہندو قوم پرستی کا سہارالے رہےہیں۔ جبکہ عمران خان کا بھارتی پائلٹ کےواپس بھجوانے کوسراہا گیا۔
,
دونوں ممالک میں جوہری تناؤ کا خدشہ ہےاوراگرایسا ہواتوممکن ہے پاکستان اوربھارت کےدرمیان اگلی محاذآرائی آسانی سےختم نہ ہو، اخبار نے مودی کی سیاسی سیاہ کاریوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا، مودی کوموقع ملاکہ وہ کشیدگی ختم کریں مگر انہوں نےدوسری بار وزیراعظم بننے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دے کرہندو قوم پرستی کو بڑھاوا دیا۔
,
Comments
Post a Comment