'میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی' میجر عادل راجہ کے نازیبا ویڈیو کے دعوے پر اداکارہ کبری خان کا موقف آگیا
'میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی' میجر عادل راجہ کے نازیبا ویڈیو کے دعوے پر اداکارہ کبری خان کا موقف آگیا
پاکستانی فوج کے سابق میجر عادل راجہ نے دعوی کیا تھا کہ چار اداکاراؤں کی آئی ایس آئی کے پاس نازیبا ویڈیوز موجود ہیں. انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے تاہم انہوں نے ناموں کے شروع کے حروف (MH, KK, SA, MH) بتائے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف ایک نازیبا مہم شروع ہوگئی. دو روز سے جاری کردار کشی کی اس مہم پر اداکارہ کبری خان نے خاموشی توڑتے ہوئے میجر عادل راجہ کو چیلنج کیا ہے.
انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں کبری خان نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر اس لیے خاموش رہیں کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی لیکن اب بہت ہوگیا. "آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخس بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں.
اداکارہ نے میجر عادل راجہ سے کہا کہ ان کے پاس صرف تین دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں. کبری خان نے میجر عادل راجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ برطانوی شہری بھی ہوں اس لیے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی.

Comments
Post a Comment