سوال:میں مشت زنی کرتاہوں وہ بھی گندی ویڈیو دیکھ کر اور سیگریٹ بھی پیتاہوں اور میں بہت پریشان ہوں کہ یہ تینوں عمل چھوٹ جائے ، کیا کروں؟

سوال:میں مشت زنی کرتاہوں وہ بھی گندی ویڈیو دیکھ کر اور سیگریٹ بھی پیتاہوں اور میں بہت پریشان ہوں کہ یہ تینوں عمل چھوٹ جائے ، کیا کروں؟
بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1252-1148/B=11/1438

جب شراب کا عادی شراب چھوڑنے کا ارادہ کرلیتا ہے اور شراب بالکل چھوڑدیتا ہے تو مشت زنی ویڈیو بینی اور سگریٹ نوشی اس کے مقابلہ میں بہت معمولی چیز ہے، آپ دل میں عزم مصمم یعنی پختہ ارادہ کرلیں کہ آج کے بعد سے کبھی مشت زنی نہیں کروں گا کبھی ویڈیو نہیں دیکھوں گا اور کبھی سگریٹ نہیں پیوں گا، خواہ کتنی ہی شہوت پریشان کرے اور خواہ سگریٹ کا جتنا بھی جی چاہے تو ایسا پختہ ارادہ کرلینے کے بعد ان شاء اللہ تینوں عادتیں چھوٹ جائیں گی۔ اگر نہیں چھوڑیں گے تو دل، دماغ، بینائی کمزور ہوجائیں گے شادی کے لائق نہ رہیں گے پھر ایسے ہوجائیں گے کہ زندگی پر موت کو ترجیح دیں گے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


Comments

Popular posts from this blog

لہسن یعنی تھوم کے حیران کن فائدے

کرکرے آلو گھر بنانے کا آسان طریقہ کار